جمعرات کو سب سے زیادہ مریض ریاض میں ریکارڈ کیے گئے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمعرات کو تیسرے دن بھی کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا- نئے مریض 482 ریکارڈ پر آئے- 6 افراد کی موت واقع ہوئی اور 360 لوگ صحت یاب ہوئے-
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو کورونا کے نئے کیسز 482 ریکارڈ پر آئے جس کے بعد اب کل مریضوں کی تعداد تین لاکھ 86 ہزار 782 ہوچکی ہے- 6 افراد کی اموات کے بعد کل مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 630 ہوگئی-
کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 4321 ہے- (فوٹو ایس پی اے)
کووڈ 19 سے شفا پانے والے لوگوں کی کل تعداد 3 لاکھ 75 ہزار 831 ہے- انتہائی تشویش ناک حالت میں مریضوں کی تعداد 622 ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 4 ہزار 321 ہے-
وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو سب سے زیادہ مریض ریاض میں (204) ریکارڈ کیے گئے جبکہ مکہ مکرمہ میں 84، منطقہ شرقیہ میں 76، شمالی حدود ریجن میں 34، مدینہ منورہ میں 21، حائل میں 14، قصیم میں 13، جازان میں 10، عسیر میں 8، الجوف میں 7، تبوک میں 6، نجران میں 4 اور الباحہ میں ایک کورونا کا مریض سامنے آیا-
وزارت صحت نے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں