سعودی ولی عہد نے شیخ حمدان آل مکتوم کی وفات پر اماراتی نائب صدر سے اظہار تعزیت کیا۔
سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم کی وفات پران کے برادرشیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے اظہار تعزیت کیا- انہوں نے شیخ حمدان کے لیے مغفرت و رحمت کی دعا کی-
شیخ محمد بن راشد نے پاکیزہ ، برادرانہ جذبات کے اظہار پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا-