سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے سنیچر 27 مارچ کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جار ی کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر کو بھی گرد آلود تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جس سے حدود شمالیہ، حائل، قصیم، ریاض اور الشرقیہ صوبوں میں حد نظر محدود ہوجائے گی۔ درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
گردوغبار کا طوفان سرخ آندھی کی شکل اختیار کر گیاNode ID: 548426
-
جدہ میں غبار کے طوفان سے پہلے مطلع گرد آلود، سفر سے اجتناب کریںNode ID: 551091
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر کو تبوک، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن کے شمالی علاقہ جات کے ساحلی مقامات تیز ہواؤں سے متاثر ہوں گے جبکہ سمندر میں اونچی لہریں اٹھیں گی۔
بیان میں قومی مرکز نے کہا کہ بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا جبکہ مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ الاحسا اور سب سے کم درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے موسمیات کے قومی مرکز کہا ہے کہ سنیچر کو پورے ملک میں دھوپ نکلے گی اور دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔ اتوار کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق اتوار کی صبح امارات میں ہواؤں کا رخ جنوب مشرق سے شمال مشرق کی جانب ہوگا۔ آخر میں رخ شمال مغرب کی جانب تبدیل ہوجائے گا۔