Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

’24 کیرٹ سونے کا ایک گرام 205.56 ریال ہوگیا ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمت عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے سے متاثر ہوئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کا ایک گرام 205.56 ریال ہوگیا ہے جبکہ 21 کیرٹ کا ایک گرام 179.87 ریال ہوگیا ہے۔
اسی طرح 18 کیرٹ کا سونا 154.17 ریال فی گرام ہوگیا ہے جبکہ 14 کیرٹ کا ایک گرام 119.91 ریال ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی سے متاثر ہوکر سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
 

شیئر: