Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے والا گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ شخص سے تفتیش جاری ہے (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ایک شہری کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے جو عمر کی چوتھی دہائی میں ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے پر کارروائی کی گئی جس میں ایک شخص دوسرے کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرتے دکھایا گیا ہے۔‘
’واقعہ ریاض شہر میں ہوا جس کی تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ گرفتار شدہ شخص نشے کی حالت میں تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ واقعہ اتفاقیہ نہیں بلکہ گرفتار شدہ شخص ہلاک ہونے والے کے گھات میں بیٹھا تھا، موقع پاتے ہی اسے گاڑی سے کچل کر ہلاک کر دیا۔‘
پولیس کے مطابق ’گرفتاری کے وقت اس کی گاڑی سے شراب بھی ضبط کی گئی ہے۔‘
گرفتار شدہ شخص سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پر اسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔

شیئر: