Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے باعث 14 مساجد عارضی طور پر بند

’پہلے سے بند کی جانے والی 9 مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد کھول دیا گیا ہے‘ ( سبق)
وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے کورونا کے باعث مختلف شہروں میں 14 مساجد عارضی طور پر بند کردی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے 6 ریجنوں میں بند کی جانے والی مساجد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’بند کی جانے والی مساجد میں سے 7 مکہ مکرمہ میں ہیں، 3 ریاض میں ، مشرقی ریجن، قصیم، تبوک اور الجوف میں ایک ایک مسجد ہے‘۔
’اس عرصے کے دوران پہلے سے بند کی جانے والی 9 مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد کھول دیا گیا ہے‘۔
وزارت نے مساجد کی انتظامیہ اور نمازیوں کو مشترکہ ذمہ داری انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نمازیوں کی پابندی سے مساجد کھلی رہیں گی جبکہ تساہل برتنے سے ہم مساجد بند کروانے کا سبب بنیں گے‘۔
 
 

شیئر: