Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا ویکسین کو سازش سمجھنے والوں پر افسوس ہے‘

’ہم آگے بڑھنے کے بعد بعض لوگوں کی لا پروائی کی وجہ سے پھر پیچھے جا رہے ہیں‘ ( فوٹو: الاقتصادیہ)
کنگ سعود یونیورسٹی میں انتہائی نگہداشت کے استاد ڈاکٹر ناصر توفیق نے کہا ہے کہ جو لوگ ابھی بھی کورونا ویکسین کو سازش سمجھ رہے ہیں ان پر افسوس ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ پریشانی کا باعث ہے‘۔
’ہم آگے بڑھنے کے بعد بعض لوگوں کی لا پروائی کی وجہ سے پھر پیچھے جا رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہمارے معاشرے میں آج بھی ایک طبقہ ایسا موجود ہے جو کورونا ویکسین کو مکمل طور پر مسترد کر رہا ہے‘۔
’سوشل میڈیا اور وسائل اطلاعات کے علاوہ آگاہی مہمات کے باوجود وہ سمجھ رہا ہے کہ کورونا ویکسین ایک سازش ہے‘۔
’ہم اس سوچ پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے مگر ایسے لوگوں سے مطالبہ ضرور کرتے ہیں کہ اگر آپ ویکسین نہیں لینا چاہتے تو آپ کی مرضی مگر خود کو محدود ضرور کریں‘۔
’عام طور پر ویسے بھی لوگوں کو گھروں تک محدو درہنا چاہئے، انتہائی ناگزیر حالات میں ہی میل جول رکھنا چاہئے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا کے انسداد کے لیے لاک ڈاؤن مسئلے کا وقتی حل ہے، پائیدار اور مکمل حل ویکسین  اور حفاظتی تدابیر میں ہے‘۔

شیئر: