’وسیم اکرم پھر سے جوان ہو رہے ہیں، شنیرا کڑی نظر رکھیں‘
شنیرا اکرم اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اکثر اہم موضوعات اور مسائل پر بات کرتی رہتی ہیں (فوٹو: شنیرا اکرم انسٹاگرام)
سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اکثر اپنی منفرد ٹویٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شوہر وسیم اکرم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے گلہ کیا کہ ’میں سوچ رہی تھی کہ میرے شوہر اتنے دن میرے بغیر کیسے گزارہ کر رہے ہیں؟ اور پھر میں نے سوشل میڈیا پر ان کی یہ تصویر دیکھی۔ وسیم اکرم کیا آپ اس سے زیادہ بناوٹ کر سکتے ہیں؟
شنیرا اکرم کی جانب سے شئیر کی جانے والی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق کھلاڑی وسیم اکرم نے ہلکے پیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے اور سر پر کیپ بھی ہے۔
جہاں سوشل میڈیا صارفین کو یہ پیار کے اظہار کا انداز لگا وہیں اکثر صارفین کچھ تنقیدی تبصرے بھی کرتے نظر آئے۔
ٹوئٹر صارف عدیل ناصر نے لکھا کہ ’کوئی مجھے بتائے گا یہ دونوں ساتھ نہیں رہتے جو ایک دوسرے کے بارے ان کو سوشل میڈیا سے پتہ چلتا ہے۔‘
ٹوئٹر ہینڈل کان حیات نے لکھا کہ ’میڈم ان کڑی پر نظر رکھیں یہ دوبارہ جوان ہوتے جار ہے ہیں۔‘
جہاں صارفین وسیم اکرم کی فٹنس پر بات کرتے رہے وہیں اکثر صارفین شرارتی انداز میں مذاق بھی کرتے رہے۔ ٹوئٹر صارف زاہد انور نے لکھا کہ ’اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ شوہر اچھے لگنے لگتے ہیں جب وہ بیویوں سے دور ہوں۔‘
سماجی کارکن شنیرا اکرم اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اکثر اہم موضوعات اور مسائل پر بات چیت کرتی رہتی ہیں۔ ان میں کبھی کراچی والوں سے ساحل سمندر صاف رکھنے کی ایپل کرنا تو کبھی کورونا کی وجہ سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دینا سمیت کئی مسائل پر بات کرنا شامل ہے۔