Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین سینٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے

سپیشلسٹ ہیلتھ سینٹرز اتوار سے جمعرات تک پانچ دن کام کریں گے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن میں محکمہ صحت نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران روزانہ 5 گھنٹے کی ڈیوٹی ہوگی۔ آغاز صبح دس سے ہوگا اور سہ پہر تین بجے تک ڈیوٹی رہے گی۔ اتوار سے جمعرات تک صحت دفاتر کھلیں گے۔ جمعہ اور سنیچر کو چھٹی ہوگی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت نے بیان میں کہا کہ الظہران ایگزیبیشن سینٹر میں ویکسین سینٹر دو شفٹوں میں کام کرے گا۔ پہلی شفٹ صبح پانچ سے شام پانچ بجے تک اور دوسری شفٹ رات ساڑھے آٹھ  سے رات ڈھائی بجے تک ہوگی۔ 
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سپیشلسٹ ہیلتھ سینٹرز اتوار سے جمعرات تک پانچ دن کام کریں گے۔ اوقات کار صبح دس سے ایک بجے تک کے ہوں گے۔ اس سے کنسلٹنٹ مستثنی ہوں گے جن کی ڈیوٹی ساڑھے 10 سے ایک بجے تک ہوگی پھر رات میں نو بجے سے بارہ بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دفتری کارکنان اور طبی عملے کی ڈیوٹی میں فرق رکھا گیا ہے۔

شیئر: