Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز قومی جنگل میں ایک لاکھ  پودے لگائے جائیں گے

شجر کاری کا منصوبہ سات مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز قومی جنگل نے ماحولیاتی سلامتی کی سپیشل فورس اور قومی مرکز برائے افزائش نباتات کے تعاون سے شجر کاری کی مہم شروع  کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ قومی جنگل میں شجر کاری کا منصوبہ سات مرحلوں میں نافذ ہوگا۔ اس کے تحت 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

 شجر کاری کی مہم متعدد ادارے مل کر چلا رہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

 شجر کاری کی مہم متعدد ادارے مل کر چلا رہے ہیں ان میں ماحولیاتی سلامتی کا ادارہ، قومی مرکز برائے افزائش نباتات، کنگ عبدالعزیز شاہی قومی جنگل قابل ذکر  ہیں۔  
یہ ادارے سعودی عرب میں ریگستان کی یورش بند کرنے اور قدرتی پودوں کی تعداد بڑھانے اور پہلے سے موجود جنگل کے تحفظ کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔

شیئر: