Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی جبوتی کے صدر کو کامیابی پر مبارکباد

دونو ں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جبوتی کے صدر اسماعیل عمر جلیہ کو حالیہ صدارتی انتخاب میں پانچویں مرتبہ کامیابی ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں ولی عہد نے جبوتی کے صدر کی کامیابی اور دونو ں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے جبوتی کے صدر کی صحت اور خوشی کے ساتھ جبوتی کے عوام کی مستقل ترقی اور خوشحالی کی بھی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ جبوتی کے وزیر داخلہ مومن احمد شیخ نے گزشتہ جمعے اعلان کیا تھا کہ صدر اسماعیل عمرجلیہ نے 167،535 ووٹ جو 98.58 فیصد ہیں حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حتمی نتائج آئینی کونسل کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔

شیئر: