Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: ہموطن کا مفرور قاتل عادی مجرم نکلا

پورے علاقے میں رنج و غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی تھی- (فوٹو عاجل)
تبوک پولیس نے کہا ہے  کہ مقامی شہری کے مفرور قاتل کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- عادی مجرم ہے-  اس سے قبل وہ ایک سعودی شہری کو جو عمر کے دوسرے عشرے میں تھا قتل کرچکا ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تبوک پولیس کے ترجمان کرنل خالد الغبان نے بتایا کہ قتل کی واردات کرنے والا سعودی شہری ہے- عمر کے تیسرے عشرے میں ہے- اسے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
تبوک پولیس ترجمان  نے بتایا کہ اس نے قتل کی بھیانک واردات کی تھی جسے سن کر پورے علاقے میں رنج و غم اور شدید غصے کی لہر دوڑ گئی تھی- اس نے اپنے ہموطن کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے کرکے پلاسٹک کے تھیلوں میں رکھ کر پھینک دیا تھا- وحشیانہ واردات کی اطلاع پر پورا علاقہ مشتعل ہوگیا تھا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: