Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی پر ابلتا پانی پھینک کر ہلاک کر دیا، ملزم سے تفتیش

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مکہ مکرمہ ریجن میں مقیم افریقی شہری سے تحقیقات کر رہے ہیں جس نے انتہائی بے دردی سے بیوی کو قتل کیا تھا۔ 
ملزم نے بیوی کو اذیت دینے کے بعد اس پرابلتا ہوا پانی پھینکا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لا کردم توڑ گئی تھی۔ مختلف اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم ’نفسیاتی شعبہ‘ میں ان سے تحقیقات کر رہی ہیں۔ 
ویب نیوز عاجل کے مطابق مکہ مکرمہ میں قانون نافذ کرنے والے امدادی یونٹ 911 کو حرا جنرل ہسپتال سے کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک افریقی خاتون کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے۔ 
ہسپتال انتظامیہ نے کا کہنا تھا کہ خاتون کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس پر جسمانی تشدد بھی کیا گیا تھا۔ بعدازاں تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ہلاک ہونے والی افریقی خاتون کے شوہر نے اسے زد وکوب کرنے کے بعد اس پر ابلتا ہوا پانی پھینکا جس سے خاتون کا پورا جسم جھلس گیا۔ 
خاتون کے اہل خانہ نے مداخلت کرتے ہوئے اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں پہنچ کر وہ دوسرے دن ہلاک ہو گئی۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے کر متعلقہ یونٹ کو منتقل کر دیا جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔  

شیئر: