Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کا آبدوز حادثے پر انڈونیشی صدر سے اظہار تعزیت 

شاہ سلمان اور ولی عہد نے الگ الگ تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جزیرہ بالی کے ساحل کے قریب ڈوب جانے والی آبدوز کے عملے کی ہلاکت پر انڈونیشیا کے صدر سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الگ الگ تعزیتی پیغامات بھیجے جس میں انہوں نے آبدوز کے ڈوبنے پر ہلاک ہونے والے عملے کے اعزہ اور انڈونیشی عوام سے ہمدردی اور رنج و ملال کا اظہار کیا۔ 
سعودی قیادت نے دعا کی کہ اللہ انڈونیشیا کے عوام کو ہر بلا اور ہر آفت سے اپنی پناہ میں رکھے۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا کی بحریہ نے اپنی گمشدہ آبدوز جس میں 53 افراد سوار تھے، اس میں موجود کچھ اشیا سمندر سے ملنے کے بعد سنیچر کو اس کے ڈوبنے کی تصدیق کی تھی۔ جرمن ساختہ یہ آبدوز بدھ کی صبح لاپتہ ہو گئی تھی۔

شیئر: