ایئر لائن میں تبدیلی کا یہ پروگرام مملکت کے وژن 2030 پروگرام کے مطابق ہے۔
اس موقع پر خالد بن عبدالقادر نے بتایا کہ سعودیہ نے اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ایئرلائن سروسزمیں متعدد نئی ملازمتیں فراہم کی ہیں۔
السعودیہ کے جہازوں کیلئے شیفس، بٹلرز اور فلائٹ اٹینڈنٹس بھرتی کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کیبن کریو کے موجودہ ملازمین کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام روبہ عمل لائے گئے تاکہ السعودیہ کی پروازوں میں مسافروں کو بہترین خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔
خالد تاش نے بتایا کہ السعودیہ ہمیشہ فوڈ مینوز کوخوب تر بنانے، مسافروں کے لئے آرام و آسائش کے نئے پیکیج پیش کرنے میں فعال رہی ہے۔
اس کے علاوہ پروازوں میں تفریحی پروگرام بہتر بنانے کے لئے جدید ترین فلموں اور پروگراموں کو شامل کرنے سے لے کر اپنے تمام مہمانوں کو انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی تک اپنی پروازوں پر مصنوعات کی ترقی کی ہمیشہ خواہش مند ہے۔
ائیر لائنز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے مواصلات نے مزید کہا کہ ایئرلائن نے اپنی آن لائن بکنگ اور ٹکٹ کی فروخت کے نظام کو بھی بہتربنایا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ السعودیہ وزارت سیاحت کی ایک سٹریٹجک شراکت دار ہے۔
اس نے وزارت ثقافت ، وزارت کھیل اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے ساتھ بھی شراکت داری کر رکھی ہے جو بیرون ملک پورے سال مملکت میں ہونے والے ایونٹس، اقدامات کواجاگر کرنے اورمملکت کو فروغ دینے کے اقدامات کی تائید کرتی ہے۔
سعودی عرب حج یا عمرہ کی خواہش رکھنے والے تمام مسلمانوں کی منزل ہے لہٰذا وزارت حج و عمرہ کے ساتھ بھی ایئرلائن کی شراکت داری ہے۔
السعودیہ نے زائرین و معتمرین کے لئے ایسی ڈیجیٹل مصنوعات کی پیش کش کی ہے جس کے ذریعے حجاج کرام کو مقدس مقامات تک آسانی اور راحت کے ساتھ رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے ساتھ بھی السعودیہ کی شراکت داری ہے جس کا مقصد مملکت کو بین الاقوامی رسد کا ایک مرکز بنانا ہے۔