Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیہ کی متاثرہ پرواز 24 گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد بنگلہ دیش پہنچ گئی

جدہ.... بنگلہ دیش جانے والی سعودیہ ائیر لائن کی متاثرہ پرواز s.v3818 کو شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ائیر پورٹ سے روانہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام مدینہ منورہ سے ڈھاکا جانے والی پرواز کو ہنگامی طور پر جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کیاگیا۔ جہاز کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے لینڈنگ گیر نہ کھل سکے تاہم جہاز کے کیپٹن نے جدہ ائیر پورٹ پر فضا میں کئی چکر لگانے کے بعد انتہائی مہارت سے جہاز کو ائیر پور ٹ پر لینڈ کرا لیا ۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد متاثرہ مسافروں کو ہوٹل میں پہنچا دیا گیا تھا۔ائیر لائن کے شعبہ انجینئرنگ نے جہاز کے ہائیڈرولک سسٹم کو درست کرنے کے بعد لینڈنگ گیئر کی خرابی درست کی اور فلائٹ کو روانہ ہونے کا سگنل دیا گیا جس کے بعد ائیر لائن کے عملے نے تمام مسافروں کو ہوٹل سے ائیر پورٹ منتقل کر دیا ۔ اس موقع پر سعودیہ ائیر کے ڈائریکٹر جنرل صالح الجاسر نے تمام مسافروں سے فردا فردا ملاقات کی اور انہیں نیک تمناﺅں کے ساتھ رخصت کیا اس موقع پر سعودی ایئر لائن کی جانب سے مسافرو ں کو تحائف بھی دیئے گئے۔السعودیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھاکا ایئر پورٹ پرسعودی ائیر لائن کے کنٹری مینجر نے متاثرہ پرواز کے مسافروں کا استقبال کیا اور ان سے خیریت دریافت کی۔
 

شیئر: