Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گلابوں کا طائف‘ وزارت ثقافت کی نمائش میں خاص کیا؟

پروگرام الردف میں منگل 11 مئی 2021 تک جاری رہے گا ( فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی وزارت ثقافت نے ’گلابوں کا طائف‘ کے عندوان سے نمائش کا انعقاد کیا ہے، جو الردف میں منگل 11 مئی 2021 تک جاری رہے گی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پروگرام میں طائف کے گلاب اور ان کی تاریخی قدرو قیمت اجاگر کی جا رہی ہے۔
وزارت ثقافت نے اس موقع پر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے موثر ضروری اقدامات بھی کیے ہیں۔  

گلاب سے متعلق تجریدی آرٹ اور فوٹو گرافی کی نمائشیں بھی ہو رہی ہیں (فوٹو: العربیہ)

پروگرام چار بڑے ٹریکس پر مشتمل ہے۔ پہلے کا تعلق نظریاتی امور سے ہے۔ اس کے تحت ’گلاب کا سفر‘ کےعنوان سے نمائش ہے۔ اس میں بتایا جا رہا ہے کہ ثقاافت سے گلاب کا رشتہ کیسا ہے۔
طائف کے گلاب علاقے کے کلچر پر کس شکل و صورت میں اثر انداز ہو رہے ہیں۔ گلاب سے عطر کشید کرنے کے طور طریقے، گلاب کی نسلوں، ان کی کاشت وغیرہ کے بارے میں شائقین کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
علاوہ ازیں گلاب سے متعلق تجریدی آرٹ اور فوٹو گرافی کی نمائشیں بھی ہو رہی ہیں۔ 
دوسرے ٹریک کا تعلق کاروبار سے ہے۔ اس کے تحت 26 کاشت کار اور صنعت کار نیز پیداواری خاندان اپنے سٹال لگائے ہوئے ہیں۔ 
تیسرے ٹریک کا تعلق سیاحت سے ہے۔ اس کے تحت مختلف مقامات سے شائقین کو بسوں کے ذریعے گلاب کے  پھولوں کے فارموں اور فیکٹریوں کی سیر کرائی جا رہی ہے۔
جہاں تک تفریحی ٹریک کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں وزارت ثقافت نے بچوں کے لیے ایک جگہ مختص کی ہے جہاں انہیں گلاب پینٹ کرنے کا طریقہ سکھایا جا رہا ہے اور گلاب کے ساتھ بچوں کے لیے فوٹو گرافی کا بھی انتظام ہے۔
گلابوں کے طائف پروگرام میں مقامی باشندے، صنعت کار اور تاجر شرکت کررہے ہیں اور ان سب کا تعلق طائف سے ہے۔

شیئر: