سعودی عرب اور مصر کی ماسوا تیل تجارت 4.4 ارب ڈالر
سعودی عرب گذشتہ سال مصری برآمدات کے لیے دوسری بڑی مارکیٹ تھا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار پر مبنی ایک رپورٹ کے مطابق مصر کے تجارت اور صنعت کے وزیر نیفن جامع نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور مصر کی ماسوا تیل تجارت 2019 میں4.1 بلین ڈالر کے مقابلے میں 2020 میں 4.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
العربیہ ٹی وی چینل کے مطابق مصر کے وزیر تجارت نے کہا کہ سعودی مارکیٹ میں مصری برآمدات نے 2020 میں نمایاں نمو حاصل کی جو 2019 میں 2.3 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2.6 بلین ڈالر ہو گئیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ اضافہ زرعی اجناس اور خوراک کے شعبے میں بہتر کارکردگی کی وجہ قرار دیا گیا یہاں تک کہ ایک سال کے دوران پوری دنیا سے سعودی درآمدات میں 9 فیصد کمی ہوئی کیونکہ کورونا کی عالمی وبا نے متعدد مصنوعات میں صارفین کی مانگ کو دبا دیا تھا۔
سعودی عرب گذشتہ سال مصری برآمدات کے لیے دوسری بڑی مارکیٹ تھا۔