Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے باعث 2020 میں عمرہ زائرین کی تعداد میں 70 فیصد کمی

 اندرون ملک سے عمرہ زائرین کا تناسب 33.92 فیصد رہا- (فوٹو ایس پی اے)
 سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے باعث 2020 کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد تقریبا 70 فیصد کم رہی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شماریات نے ٹوئٹر پر عمرہ  2020 کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا کہ وزارت حج و عمرہ کے ریکارڈ کے مطابق 2020 میں عمرہ زائرین کی تعداد 69.6 فیصد کم ہوگئی۔
محکمہ  شماریات نے بتایا کہ  2020 کے دوران کل عمرہ زائرین کی تعداد 5822942 ریکارڈ کی گئی- ان میں سے  12.85 فیصد سعودی اور 66.08 فیصد غیرملکی بیرون مملکت سے عمرہ زائرین تھے- 
محکمہ شماریات نے بتایا کہ اندرون ملک سے عمرہ زائرین کا تناسب 33.92 فیصد رہا ہے۔ 
 2020 کے دوران بیرون مملکت کے عمرہ زائرین 3848025 تھے۔ 48.4 فیصد کم رہے۔ ایسا کورونا وبا اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی وجہ سے ہوا۔ 
بیرونی زائرین میں مردوں کا تناسب 47.4 فیصد جبکہ غیرملکی زائر خواتین کا تناسب 52.6 فیصد  رہا۔ 
بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین میں 8 برس یا اس سے زیادہ عمر والوں کا تناسب 25.9 فیصد رہا۔  
فضائی راستے سے 93.06 فیصد، بری راستے سے 6.3 فیصد اور سمندر کے راستے  0.6 فیصد عمرہ زائرین آئے۔
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے آنے والوں کا تناسب  62.2 فیصد رہا۔ 
زائرین کا سعودی عرب میں انتہائی قیام دو ہفتے رہا-  
مزید پڑھیں
2020 کے دوران اندرون مملکت سے عمرہ کرنے والوں کی تعداد 1974917 رہی- 
اندرون مملکت سے عمرہ کرنے والوں میں سعودیوں کا تناسب 37.9 فیصد رہا۔ ان میں مردوں کا تناسب 68.6 فیصد اور خواتین عمرہ زائرین کا تناسب  31.7 فیصد رہا۔
30 برس سے 39 برس کی عمر والے عمرہ زائرین سب سے زیادہ رہے- تناسب 30.9 فیصد رہا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: