حائل میں 24 گھنٹے کم لاگت ایکسپریس فٹنس سینٹر
حائل سینٹر سوئمنگ پولز کے بغیر 24 گھنٹے کام کرے گا(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی سب سے بڑی فٹنس آپریٹر لجام سپورٹس کمپنی نے حائل میں 24 گھنٹے کم لاگت ایکسپریس فٹنس سینٹر کھولا ہے۔
مملکت میں فٹنس ٹائم سینٹرز چلانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ 20 سے زیادہ ایکسپریس جمز زیر تعمیر ہیں جو کم لاگت حصے میں توسیع کے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ حائل سینٹر کم لاگت آپریٹنگ ماڈل اور سوئمنگ پولز کے بغیر 24 گھنٹے کام کرے گا۔
لیجام سپورٹس کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ ڈیجیٹل طور پر بھی قابل بنایا جائے گا اور انتہائی لچکدار سبسکرپشنز ہوں گے جو کم سے کم ایک ماہ کی وابستگی کے ساتھ اور مناسب قیمت پر شروع ہوں گے۔
سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے کلبوں اور جمز کو زیادہ قابل حصول بنایا جائے گا۔‘
یہ سینٹر حائل شہر کے الخماشیہ ڈسٹرکٹ میں حاتم طائی روڈ پر واقع ہے۔ واضح رہے کہ مملکت کے اندر اور باہر کام کرنے والے فٹنس ٹائم سینٹرز کی کل تعداد 131 ہے۔