Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرائی بلی، معصوم نظر آنے والا مہارت سے شکار کرنے والا ننھا درندہ

چند دن پہلے سعودی عرب کے صحرائی علاقے نفود العریق میں صحرائی بلی کی موجودگی کا انکشاف ہوا جو جنگلی حیات کی افزائش کے لیے کی جانے والی کوششوں کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صحرائی بلی کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟
سبق ویب سائٹ کے مطابق بظاہر معصوم نظر آنے والی یہ چھوٹی سی بلی درحقیقت ننھا درندہ ہے۔
شکل وصورت سے عام بلی ہے بلکہ عام بلی سے کسی طرح مختلف نہیں ، صرف حجم میں چھوٹی ہے مگر صحرا میں رہنے کی وجہ سے اس میں بھوک اور پیاس برداشت کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔
صحرائی بلی گوشت خور ہے اور انسان سے مانوس نہیں ہوتی بلکہ انسان کو دشمن سمجھتی ہے۔
صحرا اس کا اصل مسکن ہے  اور پہاڑوں اور غاروں  میں بھی رہنا پسند کرتی ہے ۔ انتہائی مشکل موسم کے علاوہ نہایت گرمی برداشت کرسکتی ہے۔
صحرائی بلی گرم موسم میں دن بھر بل میں چھپی رہتی ہے اور شکار کے لیے رات کو نکلتی ہے۔

صحرا میں رہنے کی وجہ سے اس میں بھوک اور پیاس برداشت کرنے کی بڑی صلاحیت ہے ( فوٹو: سبق)

چوہے، چھپکلی ، سانپ، گوہ اور اس طرح کے اپنے سے چھوٹے جانوروں کا شکار انتہائی مہارت سے کرتی ہے۔
گھپ اندھیرے میں بھی واضح دیکھتی ہے اور پانی کے بغیر طویل عرصہ زندہ رہ سکتی ہے۔
انسان کے علاوہ عقاب، الو اور لگڑ بگر اس کے دشمن ہیں جو اس کا شکار کرتے ہیں مگر عام طور پر وہ اپنے دشمن سے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

شیئر: