رجال المع اور محایل عسیر میں سکول بند
’طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے آج تدریسی عمل آن لائن ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
موسلادھار بارش کے امکان اور غیر یقینی موسم کے باعث محایل عسیر اور رجال المع میں آج اتوار کو سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ محایل عسیر اور رجال المع میں دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ موسلادھار بارش کے بعد سیلابی ریلوں کا امکان ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے آج تدریسی عمل آن لائن ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تمام اساتذہ اور انتظامی عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا‘۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے بیشتر ریجنوں میں رواں ہفتے کے دوران موسم غیر یقینی رہے گا جبکہ مکہ مکرمہ سمیت دیگر ریجنوں میں بارش ہوگی‘۔