Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل کی گیارہ کمپنیوں سے مرغی کے گوشت کی درآمد بند

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی نے گیارہ کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
برازیل کی وزارت زراعت اور وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گیارہ کمپنیوں سے مرغیوں کے گوشت کی درآمد کی پابندی لگادی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ  ڈرگس اتھارٹی ایس ایف ڈی اے نے برازیل کے ان گیارہ کمپنیوں کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے جن سے گوشت کی درآمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ 
ایس ایف ڈی اے نے برازیل کے ان کارخانوں کی فہرست بھی شائع کی ہے جن سے مرغیوں کا گوشت منگوایا جاسکتا ہے۔
برازیلی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے پابندی کے بارے میں سعودی عرب کے ساتھ  رابطے شروع کردیے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں