Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والے کس زمرے کے افراد قرنطینہ سے مستثنی ہوں گے

قرنطینہ کی  پابندی سے کچھ زمروں کو استثنی دیا گیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی وزارت داخلہ نے ایسے ممالک سے سعودی عرب آنے والوں کو ادارہ جاتی بنیاد پر قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے پابندی ابھی نہیں اٹھائی گئی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے عہدیدار نے پیر کو بیان میں کہا کہ سعودی حکومت نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور سعودی عرب کے متعلقہ صحت حکام کی ہدایات پر طے کیا ہے کہ جو لوگ ایسے ممالک سے سعودی عرب آئیں گے جہاں سے آمد پر پابندی ابھی اٹھائی نہیں گئی ہے انہیں سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ کیا جائے گا- 
سعودی وزارت داخلہ نے قرنطینہ کی پابندی سے کچھ زمروں کو استثنی دیا ہے۔  ایئر پورٹکے راستے آنے والوں کوایسی صورت استثنی دیا جائے گا جب سعودی شہری، سعودی کی غیرملکی بیوی، سعودی خاتون کا غیرملکی شوہر، سعودی خاتون کی غیرملکی اولاد اور مذکورہ زمروں میں سے کسی ایک کے ہمراہ آنے والے گھریلو ملازم۔ 
ویکسین یافتہ مقیم غیرملکی کے ہمراہ آنے والا غیرویکسین یافتہ گھریلو عملہ۔ ویکسین لگوانے والے، سرکاری وفود، سفارتی ویزا رکھنے والے، سفارتکاراور ان کے ہمراہ مقیم ان کے اہل وعیال، فضائی عملہ۔ 
اور ایسا ہر شخص جو وزارت صحت کے نقطہ نظر سے صحت خدمات سے منسلک ہو۔
بری اور بحری راستوں سے آنے والے ان صورتوں میں مستثنی ہوںگےسعودی شہری،  سعودی کی غیرملکی بیوی، سعودی خاتون کا غیرملکی شوہر، سعودی خاتون کی غیرملکی اولاد اور مذکورہ زمروں میں سے کسی ایک کے ہمراہ آنے والے گھریلو ملازم۔
ہر وہ شخض جو صحت مند ہو (ویکسین یافتہ) اور اٹھارہ برس سے کم عمر کے  اس کے ہمراہی۔ سفارتی ویزا رکھنے والے، سفارتکاراور ان کے ہمراہ مقیم ان کے اہل وعیال بحری عملہ ۔
ٹرکوں کے ڈرائیور اور ان کے معاون اورایسا ہر شخص جو وزارت صحت کے نقطہ نظر سے صحت خدمات سے منسلک ہوا ہو۔ 
متعلقہ اداروں کے تصور کے مطابق مستثنی صورتوں میں شامل افراد کو انہیں ہاؤس آئسولیشن کا پابند بنایا جائے گا تاہم اس سے ویکسین یافتہ مستثنی ہوں گے۔ انہیں کووڈ 19 کو کور کرنے والی ہیلتھ انشورنس سکیم حاصل کرنا ہوگی۔
بغیر ویکسین یافتہ سعودی عرب آنے والے ہر فرد کو ہیلتھ انشورنس سکیم لینا ہوگی جس میں کووڈ  19 کی کوریج شامل ہو۔ اس فیصلے پر عمل درآمد جمعرات 20 مئی 2021 سے ہوگا۔ 
وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بیان میں کہاکہ سب لوگ کورونا سے بچاؤ کی تدابیر اورحفاظتی اقدامات کی پابندی کریں اور صحت ضوابط پر عمل درآمد میں لاپروائی نہ برتیں۔
بیان میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفری حفاظتی تدابیر پر مسلسل نظر ثانی ہورہی ہے جب بھی کوئی ترمیم ہوگی اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

شیئر: