Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے 13 ہلاکتیں، ایک ہزار کے قریب نئے کیسز

مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ روز کورونا کے مزید 999 کیسز کی تصدیق جبکہ اس مہلک وائرس سے ایک ہی دن میں 13 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق منگل 11 مئی کو ریاض ریجن میں مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ رہی جہاں 352 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

عوامی مقامات پر ماسک  استعمال کرنا لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 260 رہی ، مشرقی ریجن میں 120 ، مدینہ منورہ 54 ، عسیر 50 ، جازان 47 ، قصیم 31 ، تبوک 25 ، نجران 17 ، حائل 16 ، الباحہ 12 ، شمالی حدود 8 اور الجوف ریجن میں 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مملکت میں اب تک مجموعی طورپر کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار 369 تک ہو گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے 4 لاکھ 12 ہزار 102 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طورپر 7 ہزار 98 ہلاکتیں ہو چکی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں سے 9 ہزار 169 افراد میں  وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 1 ہزار 358 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی(فوٹو، سوشل میڈیا)

کورونا سے بچاو کےلیے وزارت صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہر ایک کے لیے انتہائی اہم ہے۔
سماجی فاصلے کے اصول کو کسی طرح نظرانداز نہ کیاجائے جبکہ گھر سے باہر ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے رہیں اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں خاص کر جب عوامی مقامات ہوں تاکہ وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

شیئر: