امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرتے ہوئے غزہ تنازع میں جنگ بندی کی طرف آئیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلی فونک رابطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کہا ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ جنگ بندی کے لیے وقت کا تعین کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
غزہ کی تعمیر نو کے لیے مصر کی 500 ملین ڈالر امدادNode ID: 566671
اسرائیل کی فضائیہ نے فلسطین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ غزہ میں برسراقتدار حماس کے عسکریت پسندوں نے سرحد پار راکٹ فائر کرنے کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔
مصر کی سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ دونوں فریق ثالثوں کی مدد سے اصولی طور پر جنگ بندی پر راضی ہو گئے ہیں، تاہم اس کی تفصیلات ابھی طے کی جا رہی ہیں اور مذاکرات کو ناکامی سے بچانے کے لیے خفیہ رکھا جا رہا ہے، اس لیے کسی ڈیل سے انکار کیا جاتا ہے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ’دس مئی کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک فضائی حملوں میں 223 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بمباری سے سڑکیں، عمارتیں اور دیگر انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہے، جو پہلے سے انسانی بحران کے شکار غزہ میں حالات کو تباہ کن موڑ پر لے آیا ہے۔‘
اسرائیلی حکام کے مطابق ’اسرائیل میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ اس دوران بھگدڑ مچتی ہے اور شہری جان بچانے کے لیے محفوظ پناہ گاہوں بھاگتے ہیں۔‘
![](/sites/default/files/pictures/May/36476/2021/gaza_israel.jpg)