Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک اور نئے ویزہ ہولڈرز کے لیے آن لائن ویکسین اندراج ضروری

’مقیم‘ ویب سائٹ پر ویکسین کا اندراج کرایا جاسکتا ہے- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ  پاسپورٹ نے باہر سے سعودی عرب آنے والے خلیجی تعاون کونسل ممالک کے شہریوں اور مختلف قسم کے نئے ویزہ ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب پہنچنے سے قبل ’مقیم گیٹ‘ پر ویکسین سے متعلق آن لائن اندراج کرالیں-
ایس پی اے کے  مطابق محکمہ  پاسپورٹ نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جو لوگ سعودی عرب پہنچنے سے قبل ویکسین کے  حوالے سے آن لائن  اندراج کرالیں گے  انہیں ہوائی اڈے یا بندرگاہ یا بری سرحدی چیک پوسٹ پہنچنے پر آسانی ہوگی اور امیگریشن کی کارروائی کے لیے انہیں  زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا-
محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی ہے کہ مقیم گیٹ پر ویکسین اندراج جی سی سی ممالک کے شہریوں اور مختلف قسم کے نئے ویزوں پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے ہے-
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے اور مملکت میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے  کے لیے بنایا گیا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: