Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سارجنٹ محمد الزہرانی ہمارے ہیرو ہیں‘، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

’ٹوئٹر پر ان کی شان میں قصیدے لکھے گئے جبکہ صارفین اپنے اپنے انداز میں تعریف کر رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
حرم مکی شریف میں منبر تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے شخص کو روکنے اور اسے قابو کرنے والے سیکیورٹی اہلکار کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا سمیت ٹوئٹر پر سارجنٹ محمد الزہرانی کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جن کی مستعدی اور چابکدستی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر سارجنٹ کی شان میں قصیدے لکھے گئے جنہیں وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے جبکہ صارفین اپنے اپنے انداز میں تعریف کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف ڈاکٹر عبد الواحد الزہرانی نے کہا ہے کہ ’سارجنٹ محمد الزہرانی ہمارے ہیرو ہیں، وہ قریہ مولغ کے عظیم سپوت ہیں جنہوں نے قبیلے کا نام روشن کیا ہے‘۔
خالد الزہرانی نے کہا ہے کہ ’ہیرو میرے اپنے قریہ کے ہیں، انہوں نے عظیم کام کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے‘۔
ٹوئٹر صارفین نے سرکاری و معاشرتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سارجنٹ محمد الزہرانی کی مستعدی پر انہیں انعام سے نوازا جائے۔

شیئر: