سعودی کیبل کے پہلی سہ ماہی میں نقصانات کم ہو گئے
پہلے تین مہینوں میں 35.9 ملین ریال کا خالص خسارہ پوسٹ کیا(فوٹو عرب نیوز)
سعودی کیبل کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں ہونے والے نقصانات اس وقت کم ہو گئے جب اس کے آڈیٹر نے تقریباً 200 ملین ریال اضافی زکواۃ کے واحبات کا دعویٰ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی کیبل کمپنی نے تداول فائلنگ میں کہا کہ توانائی اور ٹیلی کام کیبلز فراہم کرنے والے نے 2021 کے پہلے تین مہینوں میں 35.9 ملین ریال کا خالص خسارہ پوسٹ کیا جو ایک سال قبل 43.2 ملین ریال سے کم اور گذشتہ سہ ماہی میں 46.6 ملین ریال تھا۔
سالانہ آمدنی 7.2 فیصد سے بڑھ کر 63.9 ملین ریال ہو گئی لیکن 2020 کی چوتھی سہ ماہی سے 10.6 فیصد کم رہی۔
سعودی کیبل کمپنی کے آڈیٹر نے فائیلنگ میں کہا کہ جنرل اتھارٹی برائے زکواۃ اور ٹیکس نے گذشتہ برسوں سے اضافی زکواۃ 199.8 ملین ریال کا دعویٰ کیا ہے جس پر سعودی کیبل متنازع ہے اور اس نے اپنے مالی نتائج میں کسی قسم کی کوئی فراہمی شامل نہیں کی ہے۔
آڈیٹر نے کہا کہ ایک مشترکہ منصوبے کے ذریعے سعودی کیبل کے 24 ملین ریال واجب الادا بھی ہیں جو ایک سال سے زائد عرصے کے لیے باقی ہیں اور اس کے خلاف اس نے نقصانات کے لیے کوئی بندوبست نہیں کیا ہے۔
سعودی کیبل نے 8 اپریل کو کہا کہ اس نے سرمایہ بڑھانے کی درخواست جمع کرائی ہے کیونکہ وہ پیداوار میں سرمایہ کاری کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا چاہتی ہے۔
سعودی کیبل کمپنی نے 2020 میں 55 ملین ریال کا خالص خسارہ پوسٹ کیا، اس کے مقابلے میں اسے پچھلے سال 61.8 ملین ریال کا خالص نقصان ہوا۔
گذشتہ سال آمدنی 3 فیصد سے زیادہ کم ہو کر 368 ملین ریال ہو گئی۔
سعودی کیبل کمپنی نے 5 مئی کو کہا تھا کہ اس نے النواسی گلف ٹریڈنگ کمپنی سے کریڈٹ پر 200 ملین ریال مالیت کی نئی کاریں حاصل کیں جس کا مقصد کمپنی کے ورکنگ سرمائے کی مالی اعانت کے لیے انہیں فروخت کرنا تھا۔