Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو سیاحتی کشتیوں کے تصادم سے خاتون ہلاک، متعدد زخمی

’تصادم کے نتیجے میں ایک غیر ملکی خاتون موقع پر ہلاک ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
جبیل سمندر کے قریب دو سیاحتی کشتیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور کشتیوں میں سوار افراد زخمی ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق سمندری سرحدی فورس کے ترجمان کرنل مسفر بن غنام القرینی نے کہا ہے کہ ’حادثہ منگل کے روز ہوا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں‘۔
’الفناتیر ساحل کے قریب سمندر میں دو سیاحتی کشیوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک غیر ملکی خاتون موقع پر ہلاک ہوئی ہیں جبکہ دونوں کشتیوں کے سوار افراد میں سے بیشتر زخمی ہوئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ بعض کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کیا گیا‘۔
انہوں نے سمندری سیاحت کے شوقین افراد سمیت سیاحتی کشتیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضابطوں کی پابندی کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کشتیوں کے مالکان کو چاہئے کہ وہ سیاحتی وفد بھیجنے سے پہلے اپنی کشتیوں کا جائزہ لیں، وقفے وقفے سے سروسز کرائیں اور سمندری سیر کرانے سے پہلے ہدایات کی پابندی کریں‘۔

شیئر: