’آنے والے مہینوں میں مزید سو کنٹینرز کی توقع کی جا رہی ہے‘۔
وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ مملکت کا یہ اقدام سعودی عرب کی قیادت اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان قرینی دوستی اور گرمجوشی کا عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تین کنٹینر اور اضافی کنٹینرز جو بعد میں آئیں گے وہ سعودی حکومت کے جذبہ خیرسگالی کے طور پر چھ ماہ تک انڈین آئل کارپوریشن ( آئی اوسی ایل ) کے پاس رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈین آئل کارپوریشن تجارتی شرائط پر میسرز لائنڈ دمام سے مائع میڈیکل آکسیجن ملک میں درآمد کرے گا۔
دھرمیندر پردھان نے کورونا وائرس کے خلاف انڈیا کی کوششوں کے لیے سعودی عرب کی سپورٹ کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ہماری گہری دوستی اور تعلقات کا مظہر ہے۔
انڈیا دنیا جو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے میں، گزشتہ سال کورونا کے آغاز کے بعد سے رواں ماہ کورونا سے ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔
انڈیا کی ایک ارب تیس لاکھ کی آبادی میں سے صرف تین فیصد کو ویکسین لگائی گئی ہے جو کورونا کے زیادہ پھیلاو والے دس ممالک میں سب سے کم شرح ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے اپریل میں آکسیجن کی قلت دور کرنے کے لیے اپریل میں 80 ٹن مائع میڈیکل آکسیجن روانہ کی تھی۔
ریاض میں قائم انڈین سفارتخانے کی جانب سے بھی اڈانی گروپ اور میسرز لائنڈ کے تعاون سے 80 ٹن مائع آکسیجن گیس انڈیا بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔