Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: ایک دن میں کورونا کے 2 لاکھ سے زائد ٹیسٹ

امارات میں ایک ہی دن میں کورونا کے ایک ہزار 974 کیسز کی تصدیق ہوئی((فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 974 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد اب تک رجسٹرڈ کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 20 ہزار 236 تک پہنچ گئی ہے۔
’امارات الیوم ‘ اخبار کے مطابق وزارت صحت نے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایک ہی دن میں کورونا کے دو لاکھ چار ہزار 93 ٹیسٹ کیے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین افراد ہوئے جس کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 587 ہو گئی ہے۔
کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے ایک روز میں 18 سو 36 افراد شفایاب ہو ئے اب تک اس مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 779 ہو چکی ہے۔

شیئر: