Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتی فیصلے کی صورت میں خروج نہائی لگ سکتا ہے؟

’خروج نہائی کے لئے ضروری ہے کہ غیر ملکی کا ریکارڈ صاف ہو‘ ( فوٹو: المواطن)
کسی غیر ملکی کے خلاف عدالتی فیصلہ ہو تو کیا اس صورت میں اسے خروج نہائی مل سکتا ہے؟
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ایک غیر ملکی نے محکمہ پاسپورٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال کیا ہے کہ ’اگر کوئی غیر ملکی مستقل طور پر وطن واپس جانا چاہتا ہے اور اس کے خلاف عدالتی فیصلہ ہو تو کیا اس صورت میں اسے خروج نہائی مل سکتا ہے۔‘
محکمے نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’خروج نہائی کے لئے ضروری ہے کہ تمام نجی حقوق و واجبات ادا کئے جا چکے ہوں۔‘
’خروج نہائی پر جانے والے کا ریکارڈ صاف ہونا ضروری ہے ، بصورت دیگر اسے خروج نہائی نہیں مل سکتا۔‘
 

شیئر: