Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کےلیے تفریحی مراکز بحال

پچاس فیصد گنجائش سے زیادہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
اردن میں حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے سینما ، تفریحی مراکز، سپورٹس کلبز، سوئمنگ پولز اور ثقافتی و تعلیمی مراکز بحال کردیے ہیں۔ 
الشرق الاوسط کے مطابق اردنی وزیراعظم بشر الخساونہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ ایسے کسی بھی شخص کو اپنے یہاں آنے کی اجازت دینے سے قبل شناختی کارڈ چیک کرے یا ’سند‘ ایپ کے ذریعے ویکسین سرٹیفکیٹ کے بارے میں اطمینان حاصل کرے۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔
اردنی حکومت نے پابندی لگائی ہے کہ سینما ، تفریحاتی مراکز، بچوں کے جھولوں اور کھیلوں کے مراکز، فٹنس سینٹر، سپورٹس کلب، سوئمنگ پولز، تعلیمی و ثقافتی و ٹیکنالوجی سینٹرز اور پیشہ ورانہ ٹریننگ کے سینٹرز کے کارکنان اسی صورت میں ڈیوٹی دے سکتے ہیں جبکہ انہیں ویکسین لیے ہوئے اکیس روز ہوچکے ہوں۔ کسی بھی جگہ پچاس فیصد گنجائش سے زیادہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ 
اردنی حکام نے حکم دیا ہے کہ جو لوگ پہلی ویکسین لے چکے ہوں اور اس پر 21 روز سے زیادہ گزر چکے ہوں وہ پندرہ جون سے لگائے جانے والے کرفیو کے دوران کرفیو کی پابندی سے مستثنی ہوں گے۔
یاد رہے کہ اردن کورونا وبا کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں اور اداروں پر پابندی لگائے ہوئے تھا۔ رات گیارہ سے صبح 6 بجے تک کرفیو بحال رہے گا۔ 

شیئر: