Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ضوابط : تقریب میں شریک 62 خواتین کے خلاف کارروائی

تقریب میں شریک اور منتظم پرجرمانہ عائد کیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان ریجن میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماعی تقریب میں شریک 62 خواتین کےخلاف کارروائی کاآغاز کردیا گیا ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان میجر نایف حکمی کا کہنا ہے کہ جازان ریجن کی کمشنری ’احد المسارحہ‘ کے ایک شادی ہال میں منعقدہ تقریب میں سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمع ہونے والی خواتین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے گرفتار شدگان اور تقریب کے منتظمین کے خلاف کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کا پرچہ درج کردیا ۔
واضح رہے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے وزارت صحت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے تحت 20 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد ہے ایسا کرنے والوں پرجرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں۔

شیئر: