Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبداللہ پورٹ کنٹینرز کے حوالے سے موثر ترین بندرگاہوں میں دوسرے نمبر پر

 بندرگاہوں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں رابغ اکنامک سٹی میں کنگ عبداللہ  بندرگاہ نے کنٹینرز کے حوالے سے دنیا بھر کی موثر ترین بندرگاہوں میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی ہے۔ 
 عالمی بینک نے آئی ایچ ایس ایم اے آر کے آئی ٹی کے تعاون سے جاری کردہ گراف میں اس کا ذکر کیا ہے جو 2020 کے دوران کنٹینرز والی بندرگاہوں کی کارکردگی کے بارے میں جاری کیا گیا ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رپورٹ میں مختلف سٹینڈرڈز کو بنیاد بناکر بندرگاہوں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیاہے۔
اس حوالے سے کئی معیار مد نظر رکھے گئے۔ ان میں ایک یہ ہے کہ جہاز نے کس بندرگاہ میں کتنا وقت گزارا۔ اس سے یہ پتہ لگایا گیا کہ بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ اور اس کی کارکردگی کس حد تک موثر ہے۔
کنگ عبداللہ سی پورٹس کے ایگزیکٹیو چیئرمین جینو نےکہا کہ کنگ عبداللہ بندرگاہ نے انٹرنیشنل گرافس اور مختلف قسم کی درجہ بندیوں میں اعلی کارکردگی کو منوا لیا۔  اس سے بندرگاہ کا آپریشنل ریکارڈ دنیا کے سامنے آرہا ہے۔  
ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ کنگ عبداللہ سی پورٹ عالمی سطح پر کامیابی پر کامیابی حاصل کرتی جارہی ہے۔ یہ اس بات کا نتیجہ ہے کہ بندرگاہ لاجسٹک خدمات کے حوالے سےاعلی معیار کا مظاہرہ کررہی ہے۔
انہوں نےکہا کہ بدرگاہ مملکت میں تجارتی شعبے کے فروغ کے حوالے سے اپنا کردارادا کررہی ہے اوراسے  ایشیا، یورپ اور افریقہ براعظموں کو جوڑنے والےعالمی تجارتی مرکز میں منتقل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ علاوہ ازیں تیل کے ماسوا برآمدات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ 

شیئر: