Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقے بدھ کو بارش اور تیز ہواوں کی زد میں

مشرقی ریجن کا علاقہ غیرمستحکم موسم کی زد میں رہے گا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ 9 جون کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا جبکہ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کا دائرہ مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں اور ریاض ریجن کے مغربی مقامات تک پھیل جائے گا۔ 
بیان میں قومی مرکز نے کہا کہ مشرقی ریجن کا علاقہ غیرمستحکم موسم کی زد میں رہے گا۔ ریاض ریجن کے جنوبی علاقوں اور مدینہ منورہ میں متعدد مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی، ان سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ 
موسمیات کے  قومی مرکز نے بتایا کہ  مملکت بھر میں سب سے زیادہ  درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  13 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔

شیئر: