Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محائل عسیر میں طوفانی بارش، بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے

مشرقی ریجن میں تیز ہوائیں چلنے سے گرد و غبار کے باعث حد نگاہ کافی متاثر ہوگی۔ ( فوٹو: سبق)
محائل عسیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، تیز ہوا کے باعث بجلی کے کھمبے اور سٹریٹ لائٹیں گرگئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طوفانی بارش کے باعث محائل عسیر سے ملحقہ متعدد بستیوں میں بجلی کا تعطل ہو گیا۔
بجلی کمپنی نے بارش تھمتے ہی راستے ڈوب جانے کے باوجود بحلی بحال کرنے کا کام شروع کر دیا۔
بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ ’سپلائی کی بحالی کا کام تاحال جاری ہے تاہم بڑے علاقے میں بجلی کی بحالی کا کام ہوچکا ہے۔‘
دوسری طرف سعودی محکمہ قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار 13 جون کو مملکت کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور گرد آلود رہنے کا امکان ہے۔ 
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مشرقی ریجن میں تیز ہوائیں چلنے سے گردوغبار کے باعث حد نگاہ کافی متاثر ہوگی۔
کھلے مقامات پر ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان ہے۔ 
گردوغبار سے ریاض، قصیم اور حائل ریجن کے بعض علاقوں کے علاوہ شمالی حدود، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے بیشتر علاقے بھی متاثر ہوں گے جبکہ جازان کے سطح مرتفع والے پہاڑی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ 
درجہ حرارت کے حوالے سے موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ تبوک اور مدینہ منورہ ریجن میں موسم قدرے گرم رہے گا جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو گا۔ اتوار سب سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ السودہ کےعلاقے کا ہوگا۔  
 

شیئر: