Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 13 ارب ریال کی خریداری، اخراجات میں 11 فیصد کمی

کپڑوں اور جوتوں پر 91 کروڑ 43 لاکھ 36 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 216 ملین سیلز آف پوائنٹس کے ذریعے 13 ارب ریال سے ‏زیادہ خرچ کیے گئے جو اس سے قبل کے ہفتے کے مقابلے میں 11 فیصد کم  ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا 5 سے 11 جنوری 2025 تک مملکت  کے شہریوں اور رہائشیوں نے 13 ارب 40 کروڑ 46 لاکھ 97 ہزار ریال کے اخراجات کیے جبکہ اس سے ایک  ہفتے قبل 15 ارب 10 کروڑ 10 لاکھ 53 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
 ریاض میں گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ  4 ارب 59 کروڑ 57 لاکھ 36 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔ دوسرے نمبر پر جدہ کے رہائشی اور شہری رہے جنہوں نے ایک ارب 96 کروڑ 60 ہزار ریال کی خریداری کی۔
دمام میں 64 کروڑ 89 لاکھ 82 ہزار ریال کے اخراجات کیے گئے۔ مکہ مکرمہ چوتھے نمبر پر رہا، یہاں 59 کروڑ 91 لاکھ 94 ہزار ریال کے اخراجات ہوئے جبکہ مدینہ منورہ کے رہائشیوں اور شہریوں نے ایک ہفتے کے دوران 58 کروڑ 57 لاکھ 83 ہزار ریال کے اخراجات کیے۔
تبوک میں 23 کروڑ 18 لاکھ 79 ہزار ریال، حائل میں 21 کروڑ 12 لاکھ 5 ہزار ریال، ابھا میں 14 کروڑ 15 لاکھ 87 ہزار ریال، بریدہ میں 31 کروڑ 41 لاکھ 91 ہزار ریال، الخبر میں 38 کروڑ 4 لاکھ 31 ہزار ریال جبکہ  دیگر شہروں کے رہائشیوں اور شہریوں نے 3 ارب 73 کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار ریال کے اخراجات کیے۔
سعودی سینٹرل بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا  کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت میں کپڑوں اور جوتوں پر 91 کروڑ 43 لاکھ 36 ہزار ریال، تعمیراتی سامان پر 34 کروڑ 74 لاکھ 10 ہزار ریال، تعلیم پر گیارہ  کروڑ 52 لاکھ 70 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
الیکٹرانک آلات کی خریداری پر 15 کروڑ 20 لاکھ 49 ہزار ریال، گیس سٹیشنز پر 95 کروڑ 22 لاکھ 6 ہزار ریال، صحت پر 81 کروڑ 24 لاکھ 34 ہزار ریال اور فرنیچر کی خریداری پر 30 کروڑ 67 لاکھ 8 ہزار ریال کے اخراجات ہوئے۔
 ہوٹلنگ پر 40 کروڑ 52 لاکھ 92 ہزار ریال، زیورات کی خریداری پر 28 کروڑ 66 لاکھ 21 ہزار ریال، اسی طرح دیگر خدمات پر ایک  ارب 61 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار ریال خرچ کیے۔
اسی طرح ایک ہفتے کے دوران تفریح اور ثقافت پر 27 کروڑ 63 لاکھ 72 ہزار ریال، ریستوران اور کیفے پر 2 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار ریال، کھانے اور مشروبات پر ایک ارب 91 کروڑ 28 لاکھ 58 ہزار ریال، کمیونیکیشن پر 11 کروڑ 22 لاکھ 9 ہزار ریال، ٹرانسپورٹیشن پر 67 کروڑ91 لاکھ ایک ہزار ریال جبکہ دیگر خدمات پر 2 ارب 34 کروڑ 61 لاکھ 90 ہزار ریال کے اخراجات ہوئے۔

 

شیئر: