Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی وزیرخارجہ کی امریکی اور بحرینی ہم منصبوں سے ملاقات

بحرین اور امارات گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لے آئےتھے۔ (فوٹو روئٹرز)
اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ روم میں اپنے امریکی اور بحرینی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔
روئٹرز کےمطابق لاپڈ کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقاتیں 2ہ فتے قبل حلف اٹھانے والی نئی اسرائیلی حکومت کے سینئر رکن کے لئے پہلا بالمشافہ سفارتی رابطہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لے آئےتھے۔
 یہ معاہدہ امریکہ کی سابقہ ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ ہوا تھا۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ یائرلاپڈ منگل اور بدھ کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے ہیں۔
اسرائیلی بیان میں یہ تفصیل نہیں بتائی گئی کہ لاپڈ اپنے ایک روزہ دورہ اٹلی کے موقع پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف ال زیانی سے ہونے والی الگ الگ گفتگو کا ایجنڈہ کیا ہوگا۔
 
 

شیئر: