سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے چار علاقوں میں نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر 18 مساجد عارضی طور پر بند کرکے سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 143 روز کے دوران ایک ہزار 711 مساجد عارضی طور پر بند کیے جانے کے بعد بحال کی گئی ہیں۔
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ منگل کو جو 18 مساجد بحال کی گئی ہیں ان میں سے 8 کا تعلق عسیر ریجن، 6 کا مکہ مکرمہ ریجن، 3 کا ریاض ریجن اور ایک کا الشرقیہ ریجن سے ہے۔