کمپنی کا حساب سالانہ کی بنیاد پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ چیک کریں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
عازمین کو ایام حج میں خدمات فراہم کرنے والے ادارے ’معلمین‘ کی 9 کمپنیوں نے ادارہ جاتی تبدیلیوں کے بعد عازمین حج کی خدمت کا پہلا مرحلہ شروع کردیا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے مقرر کردہ پروگرام کے مطابق معلمین کے اداروں نے شراکتی کمپنیوں کی شکل اختیار کرلی-
اس حوالے سے وزارت کے مقرر کردہ پروگرام کی تمام دفعات پر جنرل اسمبلی کے تاسیسی اجلاس میں ووٹنگ ہوئی-
معلمین کے اداروں کی مجالس انتظٓامیہ کے سربراہوں نے بتایا ہے کہ اداروں کو شراکتی کمپنیوں میں تبدیل کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ زائرین کو اعلی خدمات فراہم کی جائیں-
کمپنی اپنی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرے- خدمت گار ایسے ہوں جو انتظامی استعداد اور لیاقت رکھتے ہوں- تجربے کار ہوں- مقررہ اہداف پورے کرسکیں-
سربراہوں کا کہنا ہے کہ شراکتی کمپنیوں میں اداروں کو تبدیل کرنے کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ دفتری کارکنان کی کارکردگی موثر ہو-
کمپنی کے شرکا وژن 2030 کے اہداف کے مطابق زیادہ سے زیادہ اور بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کریں- ایک مقصد یہ بھی ہے کہ شرکا کے حقوق محفوظ ہوں اور کمپنیوں کی آمدنی کے وسائل بڑھیں-
نئی تبدیلی کے تحت مجلس انتظٓامیہ کے 4 ممبران حج امور کے ماہرین تعینات کیے گئے ہیں جبکہ چار افرادی قوت، قانونی امور، سٹراٹیجک عناصر اور سرمایہ کاری کے ماہر ہیں-
نئے نظام کے مطابق ہر کمپنی کا حساب کتاب سالانہ کی بنیاد پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ چیک کرے گا- کمپنی کی سرگرمیوں اور اخراجات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔