عرب اتحادی فورسز نے حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط پرکیے جانے والے ڈرون حملہ کا ناکام بنا دیاہے۔ دھماکہ خیز ڈرون کو فضا میں ہی نشانہ بنا کرتباہ کردیا گیا۔
ویب نیوز ’عاجل‘ نے اتحادی فورسز کے حوالے سے کہا ہے کہ جمعہ کی صبح یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کودھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتحادی فورسز کے ایئر کمان اینڈ کنٹرول یونٹ نے دھماکہ خیز ڈرون کو ریڈارپرلیتے ہوئے انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردیا