وزارت اسلامی نے مزید نو مساجد سینیٹائزنگ کے بعد کھول دیں
اتوار 4 جولائی 2021 20:35
نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر مملکت کے تین علاقوں میں 9 مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے گزشتہ 148 روز کے دوران ایک ہزار757 مساجد کو عارضی طور پر بند کرکے بحال کیا ہے۔
نمازیوں کے کورونا میں مبتلا پائے جانے پر لوگوں کی سلامتی کی خاطر مساجد بند کرکے انہیں وائرس سے محفوظ کرنے کے بعد دوبارہ کھولا جاتا رہا ہے۔
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ اتوار کو جو 9 مساجد بحال کی گئی ہیں ان میں سے 6 کا تعلق مکہ مکرمہ ریجن، دو کا حدود شمالیہ اور ایک کا باحہ ریجن سے ہے۔