سعودی عرب کو الالکسو تنظیم کی مجلس عاملہ کا چیئرمین منتخب کرلیا گیاہے - 2021 سے 2023 تک کے لیے منتخب کیا گیا ہے -
الالکوسو تنظیم (عرب لیگ کی تعلیمی ، ثقافتی اور سائنسی تنظیم ) میں نمائندگی ’ھانی المقبل‘ کریں گے-
اخبار 24 کے مطابق چیئرمین کے عہدے کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا تھا- 21 عرب ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لیا-
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدربن عبداللہ بن فرحان نے کہا کہ الالکسو کی مجلس عاملہ کے چیئرمین کی حیثیت سے سعودی عرب کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ سعوی عرب کی علاقائی اور بین الاقوامی قائدانہ حیثیت تسلیم کی جارہی ہے-
یاد رہے کہ ’المقبل‘ ہارورڈ سے بزنس گریجویشن کیے ہوئے ہیں- مختلف شعبوں میں 18 برس سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں- وہ 2014 سے 2017 کے دوران کنگ سلمان یوتھ سینٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور 4 برس تک محمد بن سلمان مسک فاؤنڈیشن میں سیکریٹری جنرل کے مشیر رہ چکے ہیں-المقبل کو گزشتہ برس عرب تنظیم برائے تربیت و ثقافت و سائنس الالکسو کی مجلس عاملہ کا رکن منتخب کیا گیا- وہ 2010 میں یورپ ،عرب فورم میں سعودی نوجوانوں کی نمائندگی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں-