Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور نے مزید 6 مساجد دوبارہ کھول دیں

نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر اقدامات کیے جا رہے ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے چار علاقوں میں مزید چھ مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور گزشتہ 153 دنوں کے دوران ایک ہزار 796 مساجد کو سینیٹائز کرکے بحال کرچکی ہے۔
وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ ’جمعے کو جو چھ مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی گئی ہیں ان میں سے دو، دو کا تعلق الشرقیہ اور قصیم ریجن جبکہ ایک، یک کا تعلق جازان اور عسیر ریجن سے ہے‘۔
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ’ مملکت بھر میں موجود تمام مساجد کی دیکھ بھال، نمازیوں کی صحت و سلامتی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
نمازیوں اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس حوالےسے وزارت کے ساتھ تعاون کریں۔ گھروں سے آتے وقت جا نماز ہمراہ  لائیں۔ حفاظتی ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔ 

شیئر: