مکہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش کرنے والے مزید تین افراد گرفتار
اتوار 11 جولائی 2021 11:23
’گرفتار شدگان میں سے ہر ایک پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سیکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حج سیکیورٹی فورس کے ترجمان بریگیڈئیر سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ ’گرفتار ہونے والے افراد میں سے ہر پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ لے جانے والے تمام راستوں پر چوکیاں قائم ہیں جہاں ہر وقت مستعد عملہ موجود ہے‘۔
’انہیں وزارت داخلہ کی طرف سے واضح ہدایت ہے کہ حج اجازت نامے کے بغیر کسی کو بھی حرم مکی شریف، مرکزی علاقے اور مشاعر مقدسہ داخلے کی اجازت نہیں‘۔
’ذو الحجہ کی 13 تاریخ تک اجازت نامے کے بغیر جو کوئی مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش کرے گا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا‘۔