Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ایام میں اوپن بوفے پر پابندی ہے: وزارت صحت

منی میں حاجیوں کی رہائش کے قریب تین ہیلتھ سینٹر کھولے گئے ہیں۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں محکمہ صحت مکہ مکرمہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وایل مطیر نے کہا کہ اس سال حج موسم کے دوران اوپن بوفے پر پابندی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ میدان عرفات میں جبل رحمت ھسپتال، وقوف عرفہ کے موقع پر حجاج کو صحت خدمات فراہم کرے گا۔ دو ہیلتھ سینٹرز میدان عرفات میں قائم کیے گئے ہیں جہاں حجاج کو ابتدائی صحت خدمات فراہم کی جائے گی۔
سعودی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وایل مطیر نے کہا کہ جبل رحمت ھسپتال میں تمام ایمرجنسی میڈیکل سہولتیں، لو لگنے اور دھوپ سے متاثر ہونے والوں کو جملہ سہولتیں مہیا ہوں گی۔ انتہائی نگہداشت کا شعبہ بھی کام کرے گا جبکہ آپریشن کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی عرفات ھسپتال ممکنہ طور پر کورونا کے مریضوں کے  لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ منی الوادی ھسپتال میں بھی کووڈ کے مریضوں کو سہولت دی جائے گی۔
محکمہ صحت مکہ مکرمہ کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ منی میں حاجیوں کی رہائش کے قریب تین ہیلتھ سینٹر کھولے گئے ہیں۔ 
 وزارت صحت عازمین حج کو ویکسین کی دوسری خوراک کی سہولت فراہم کررہی ہے جبکہ اس سال حج پر کام کرنے والے تمام افراد کے لیے بھی یہ انتظام کیا گیا ہے۔
 

شیئر: