Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ سے قربانی کی سہولت

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس عیدالاضحیٰ پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قربانی کرنا آسان بنا دیا گیا ہے۔
بینک کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ’روشن سماجی خدمت‘ کے تحت اب دنیا بھر میں کہیں سے بھی اپنے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ سے پاکستان میں موجود معروف تنظیموں کے توسط سے باآسانی قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔
یاد رہے کہ چند ممالک میں مقیم پاکستانی قربانی کے لیے مقامی قوانین کے باعث مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اب انہیں گھر بیٹھے پاکستان سے اس فریضہ کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق روشن سماجی خدمت پروگرام کے تحت دنیا کے 170 سے زائد ممالک میں اب پاکستانی بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی پسند کے پاکستانی ادارے کو قربانی کے لیے رقم بھیج سکتے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانیوں کو اپنے بینک کے آن لائن روشن ڈیجیٹل بیچ پر جا کر روشن سماجی خدمت پورٹل پر جانا ہوگا۔
اس کے بعد انہیں وہاں سماجی اداروں کی لسٹ نظر آئے گی جس میں ایدھی فاونڈیشن، آغا خان ہسپتال، اخوت فاؤنڈیشن، چھیپا، انڈس ہسپتال، سیلانی ٹرسٹ اور شوکت خانم ہسپتال شامل ہوں گے۔  اپنی پسند کا ادارہ سلیکٹ کریں اور قربانی کے لیے دی گئی رقم جمع کروائیں۔

شیئر: