متحدہ عرب امارات میں سنیچر سترہ جولائی کو کورونا کے ایک ہزار 565 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 449 ہوگئی۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
امارات کا فیصلہ واپس: ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی تصدیق لازمی نہیںNode ID: 583231
-
ابوظبی میں 19 جولائی سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلانNode ID: 583436
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 99 ہزار 275 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سےمزید چار مریض چل بسے ۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 896 ہوگئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 508 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 37 ہزار 267 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔